2 روز میں ایران سے 5000 افغانوں کی وطن واپسی
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت مہاجرین کے حکام نے کہا ہے دو دنوں میں ایران سے 5000 سے زائد افغان اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ان افغان مہاجرین میں سے زیادہ تر رضاکارانہ طور پر افغانستان آئے ہیں تاہم کچھ کو ایران سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ وزارت مہاجرین کے ترجمان عبدالمطلب کے مطابق ماہِ 22 اور 23 مارچ کو 4976 افغان باشندے ایران سے وطن واپس آئے اور اگلے روز مزید 2400 افغان مہاجرین ایران سے افغانستان آئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران سے نکالے گئے افغان باشندوں میں زیادہ تر وہ ہیں جو خود کو ایران کے راستے دوسرے ممالک میں سمگل کرنا چاہتے تھے لیکن ایرانی فورسز نے انہیں پکڑ لیا۔
5000 افغانی،وطن واپس