فوڈ اتھارٹی کا پاپڑ بنانے والی فےکٹری پر چھاپہ‘ صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد عظمیٰ شہزادی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ محلہ حبیب گنج دربار روڈ حافظ آباد اور نواحی گا¶ں ونی میں کارروائی کرتے دو گھریلو فیکٹریوں پر چھاپہ مارا جہاں پاپڑوں کی تیاری میں کیڑوں سے متاثرہ، کاربن آلودہ، خراب اور ناگوار بدبو زدہ تیل استعمال کیا جارہا تھا، پروڈکشن ایریا میں تمباکو نوشی کے شواہد ملنے، فوڈ لائسنس اور موقع پر موجود عملے کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس عدم پائے جانے کی وجہ سے دونوں یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ اور مضر صحت آئل کو موقع پر تلف کر دیا۔ اس کے علا¶ہ ٹیموں نے بجلی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے گھر میں فروٹ ڈرنکس تیار کرنے والا یونٹ بھی پکڑ لیا۔