• news

سےدہ فاطمة الزھرؓ کی سےرت خواتےن  کیلئے مشعل راہ ہے:علمائ


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر مےں ےوم سےدة النساءحضرت سےدہ فاطمة الزھرؓ نہاےت ہی عقےدت واحترام کے ساتھ مناےا گےا۔ اس سلسلہ مےں علماءو خطباءاور ذاکرےن نے مختلف مقامات پر آپؓ کی حےات طےبہ کے مختلف پہلوﺅںپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کرےم کی پےاری بےٹی حضرت سےدہ فاطمة الزھرؓ کی سےرت قےامت تک آنےو الی خواتےن کیلئے مشعل راہ ہے۔ خواتےن کو چاہئے کہ وہ آپؓ کی حےات طےبہ سے استفادہ کرکے اپنی زندگےوں مےں نکھارلائےں۔دوسری جانب کئی مدارس اور مساجد مےں آپؓ کی روح کو اےصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن