اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں: فرقان عزےز
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )امیرجماعت اسلامی پی پی 63 گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے کہا کہ مفت آٹے کے حصول میں کے لیے عوام اپنی جان قربان کرنے پر مجبور ہیں۔ رمضان المبارک کے آتے ہی پھلوں، سبریوں اوراشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ غریب عوام کےلئے جینا محال ہو چکا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو چکی ہے۔ ساری دنیا میں مذہبی تہواروں پر حکومتیں اپنے عوام کو سہولیتں دیتی ہیں مگر پاکستان میں بے لگام مافیا دنوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن سیکرٹری جماعت اسلامی پی پی 63 حنظلہ بٹ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر حزیفہ بٹ،حافظ مرسلین بٹ،ابوبکرشیخ،نعمان منیرمغل،عبدلباسط بٹ ،صہیب بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ سیاسی چپلقش سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے حقیقی معنوں میں عوام کو جان لیوا مہنگائی سے نجات حاصل ہو سکے۔