افغان کپتان راشد خان کی پاکستان کو کابل میں کھیلنے کی دعوت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستانی ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیدی ۔ شارجہ میںگفتگو کرتے ہوئے افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔پہلے ٹی ٹونٹی کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت ہمارے لئے مشکل ہوجاتی۔ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔انہوںنے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم کابل میں آکر کھیلے ۔