• news

زمبابوے نے ہالینڈ کو تیسرا  ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) زمبابوے نے ہالینڈ کو تیسرا ون ڈے میچ سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ ہالینڈکی ٹیم نے 9وکٹوںپر 231رنز بنائے ۔ میس او ڈائوڈ 38‘کولن ایکر مین 37اور کپتان سکاٹ ایڈورڈ 34رنز بناکر نمایاں رہے ۔  زمبابوے نے ہدف تین وکٹوںپر پورا کرلیا۔ گیری بیلنس 64رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ شاریز احمد نے دو کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا ۔ سین ولیمز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن