• news

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میںتاریخی جلسہ کرکے نئی تاریخ رقم کردی :یاسمین راشد


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی جلسہ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے جس سے مریم نواز اور ان کے حواریوں کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے جلسے کی کامیابی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ جلسے کو ناکام کرنے کیلئے حکومت نے ہر گھٹیا حربہ استعمال کیا۔ ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا۔ رکاوٹیں پیدا کی گئی۔ جلسے کی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے لاہور کی عوام نے مریم نواز کی جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم تھا مریم نواز کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے۔ مینار پاکستان کے جلسے میں لاہور کی عوام کی بھرپور شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں تمام تر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود مینار پاکستان میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ رانا ثناءاللہ کی گفتگو مینار پاکستان کے تاریخی کامیاب جلسے کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن