• news

معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ، عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں: عبد الغفار روپڑی 


لاہور ر (خصوصی نامہ نگار )ملکی حالات کے پیش نظر سیاست دان ذاتیات کی بجائے متفقہ لائحہ عمل طے کریں۔ اس وقت معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی اور عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہل حدیث لاہور کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مولانا امجد اقبال گھمن پروفیسر عبد المجید مولانا سلمان عادل حافظ عبد الظاہر اور مولانا قاسمی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کے زمہ داران سیاست دان ہیں جو اپنی انانیت اور تکبر میں ملک اور قوم کی بجائے اپنے مفادات کی سوچ رکھتے ہیں کاروبار تباہ ہو چکے معیشت کا بیڑا غرق اور عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے لیکن سیاست کیلئے دکانداری چمکانے کیلئے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن