• news

ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے


لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس نے ملک وقوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے۔حکومت اور الیکشن کمشن کا انتخابات سے فرار سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور آئین شکنی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور الیکشن کمشن کے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور کل 27 مارچ کو دفتر الیکشن کمشن (کورٹ سٹریٹ) پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران اور ذمہ داران کے اہم اجلاس میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ ملک ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا اور جمہوری عمل سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔جماعت اسلامی ملک میں آئین شکنی کرنے والے سیاستدانوں اور اداروں کیخلاف مزاحمت کریگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن