• news

لاہور نے پھر فیصلہ عمران خان ، چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دیدیا:زیبا ناز 


لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما زیبا ناز نے کہا ہے مریم نواز شریف مینار پاکستان کو عمران خاں کی طرح فل کر کے لیڈرہونے کا ثبوت دیں۔ میرج حالوں میں لاکھوں کے جلسے نہ کریں۔ لاہور شہر نے ایک دفع پھر فیصلہ عمران خاں اور چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دے کر مریم نواز شریف کو لندن جانے کیلئے میک اپ بکس ہاتھ میں تھما دیا ہے۔ زیبا نا ز نے ڈیفس میں اپنے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوے کہا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو لاہور نے بار بار لاہور کو اپنا مسکن بلاول ہاوس بحریہ ٹاون بنانے کی کوشش کی لیکن لاہور جس لیڈر سے ناراض ہو جائے پھر وہ ووٹوں کے زریعے اقتدار میں نہیں آتا۔عمران خاں اور چوہدری پرویز الٰہی پاکستان کی عوام کی آخری امید ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن