• news

پی آئی ٹی بی نے آئی او ایس صارفین کیلئے کنزیومر کورٹ سروسز ایپ لانچ کر دی


لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے آئی او ایس صارفین کیلئے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے تحت ”کنزیومر کورٹ سروسز“ ایپ لانچ کر دی۔ صارفین ایپ کی مدد سے مقدمات، شکایات و کیس کا اندراج، کیس ریکارڈ کی تلاش، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تاریخ، کیس کے موجودہ سٹیٹس اور کاروائی سے متعلق آگاہی جیسی کئی خصوصیات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کی بدولت ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سامنے دائر کی جانے والی شکایات کو نمٹانے کی شرح 96 فیصد ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں دائر مقدمات کو نمٹانے کی شرح 92 فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن