مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کومشکلات سے نکال کر خوشحال کرےگی:خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ شہبازشریف پنجاب کے پی ا ور اسلام آباد میں تاریخی فیصلہ کرکے مفت آٹا رمضان میں دے رہے ہیں۔ لیگی قیادت کو احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے لیکن ساڑھے 4 سال میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا یہ وعدہ ہے کہ مشکلات سے عوام کو نکال کر خوشحالی لائیں گے۔جلسیوں سے کو ئی لیڈر نہیں بنتا۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو مفت آٹاملے گا۔ 80 لاکھ خاندانوں کو آٹا دیدیا گیا ہے۔صدرعارف علوی اپنے آئینی منصب کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اس وقت یاد نہ آئی جب شہباز شریف اور پوری قیادت کو جھوٹے کیسز میں جیل ڈالا۔ عمران خان جب جیل میں کمرے کے اے سی بند کرنے کا کہتا تھا تو اس وقت صدر عارف علوی کو انسانی حقوق کا خیال نہیں آیا۔