پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے: سید محفوظ مشہدی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے الیکشن کمشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایک ضدی شخص کی انا کی خاطرصوبائی اسمبلیاں توڑی گئیں۔جس کاسوائے سیاسی بلیک میلنگ کے کوئی جواز نہیں تھا۔ تمام اداروں سے مایوسی کے بعد الیکشن کمشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ مجبوری میںکیا ہے کیونکہ ملکی معاشی حالات ،دہشت گردی کے واقعات، مردم شماری اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر الیکشن کمشن کافیصلہ دانشمندانہ ہے۔