بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا :سید نذیر علی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر لاہور سید نذیر علی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، غریب عوام مہنگائی،بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، نگران پنجاب حکومت بھی سابقہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ کم آمدنی والے شہری تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ شہر بھر میں گراں فروشی عروج پر ہے۔ دکاندار اشیاء خوردونوش کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ ڈی سی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے نظر نہیں آرہے۔