سب سے مشکل کام حق کی بات پر صبر کے ساتھ قائم رہنا ہے:خالد مسعود سندھو
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ سب سے مشکل کام حق کی بات پر صبر کے ساتھ قائم رہنا ہے۔ افراتفری کا شکار ہونے کی بجائے صبر کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جائے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔اس وقت بطور قوم ہمیں صبر و شکر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور الایمان اسلامک سنٹر شاہراہِ قائداعظم (مال روڈ) پر افطار دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔