• news

لاڈلہ آج بھی لاڈلہ ، سہولت کار اب بھی اسے استعمال کر رہے ہیں:رانا فاروق سعید 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ لاڈلہ آج بھی لاڈلا اور سہولت کار اب بھی اسے استعمال کر رہے ہیں۔عدلیہ اور سٹیبلشمنٹ کو ایک دوسرے کے مد مقابل لانے والا ریاست کو اپنی ضد کے سامنے سر نگوں کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا فاروق سعید نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیازی کی زبان درازی سے کوئی ادارہ اور شخصیت محفوظ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن