• news

نواز شریف کےخلاف جھوٹے مقدمات واپس لےکر سزا ختم کی جائے :ریاض احمد گجر


فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ریاض احمد گجرنے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لے کر ان کی سزا ختم کی جائے اور ان کی انتخابی مہم کے دوران موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ہم پر امید ہیں آزاد عدلیہ اس پر پورے اعتماد کے ساتھ غور کرے گی۔ ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں بااحسن انجام دے رہے ہیں جس سے یہ تاثر ابھرنا ممکن نہیں رہا کہ کسی جماعت کو دبانے اوردوسری کی حمایت مل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن