رمضان رحمتوں ،برکتوں کا مہینہ ،اپنے تزکیہ نفس پرتوجہ دی جائے:میاں جمیل
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع ا¿بی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک میں تزکیہ نفس پربھرپورتوجہ دی جائے۔ امت جس طرح مسائل میں گھرچکی ہے نکلنا صرف اسی صورت ممکن ہے کہ رحمتوں اوربرکتوں کیلئے رب کریم و عظیم کی طرف رجوع کیاجائے ۔رمضان المبارک کے ایام معدودہ کو سعادت سمجھا جائے اور دنیا وآخرت کی کامیابیوں کیلئے خالق کائنات کے سامنے گڑگڑایاجائے ۔ نمازکی طرح روزہ بھی توحید کا درس دیتاہے صرف اورصرف رب کائنات کے سامنے سرجھکانےٓ کا پیغام ملتا ہے۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ امت سعادت کے ان لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے رب کریم کی طرف رجوع کرے۔فلاح دارین کیلئے ایسے مواقع نظراندازنہ کرے۔