نوشہرہ ورکاں:دو ملزم گرفتار کلاشنکوف،بندوق اور گولیاں برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انسپکٹر رائے منیر احمد ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی غیر قانونی اسلحہ کےخلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہباز ہنجراءاور ذوالفقار علی تارڑ نے کارروائی کرتے ہوئے علی زین سے کلاشنکوف بمعہ گولیاں اور نصر عباس سے بندوق 12 بور بمعہ کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کےخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔