• news

 سفیدے کے درخت عوام دشمنی کا  روپ دھار چکے : طاہر شہزاد کمبوہ 


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت ) شیخوپورہ سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کے دونوں اطراف لگائے جانے والے سفیدے کے درختوں نے زیر زمین پانی کی سطح کو کم کر دیاہے جس سے زرعی اراضی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ عوام کو پینے کاپانی حاصل کرنے کیلئے کم از کم 700فٹ گہرا بور کروانا پڑ رہا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے اس سلسلہ میں بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں لگائے جانے والے سفیدے کے درخت عوام دشمنی کا روپ دھار چکے ہیں موٹروے حکام کو چاہئے کہ سفیدے کے درخت کاٹ کر ان علاقوں میں پھل دار اور عوام دوست درخت اور پودے لگائے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن