کانسٹیبل کو قتل کرنیوالا منشیات فروش گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ کے کانسٹیبل کو قتل کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش اکرم اور عرف گوگا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم نے چار ماہ قبل ڈولفن سکواڈ کے کانسٹیبل کو بھی قتل کر دیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔