بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد کیلئے سہولت دفتر مریدکے منتقل
نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد کیلئے بنائے سہولت دفتر کو نارنگ منڈی شہر سے دور 28 کلو میٹر دور مریدکے منتقل کردیا گیا ملازمین ہم سے مبینہ رشوت بھی طلب کرتے ہیںمختلف طریقوں سے ہمیں جان بوجھ کر پریشان کیا جاتا ہے مردوخواتین کا الزام تفصیل کے مطابق نارنگ شہر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سہولت دفتر کو نارنگ شہر سے دور مریدکے منتقل کردیا گیا ہے جس وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے والے مرد و خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین سو روپے کرایہ لگا کر دفتر جانا پڑتا ہے مردوخواتین کا کہنا تھا سہولت دفتر میں موجود ملازمین کہہ دیتے ہیں کہ آج ہمارے سسٹم میں مئسلہ چل رہا ہے ۔سٹی صدرپی پی پی چوہدری جمشید پنوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سہولت حاصل کرنے والی خواتین کو پیسے کم دیئے گئے جب پوچھا گیا تو ملازم کہتے ہیں سسٹم میں مئسلہ تھا اس وجہ سے پورے پیسے نہیں آئے ہم نے متعددبار لوگوں کے بقاےا جات لے کر دئیے ہیں اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سہولت دفتر28 کلومیٹر دورمریدکے سے واپس نارنگ منتقل کیا جائے اور پیسے ملنے کے طریقہ کار کو مزید شفاف بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔