• news

فیروز والہ : ٹریفک حادثات‘خاتون سمیت 2افرا د ہلاک ‘3زخمی 


 فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ ہیرا منڈی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں داو¿کی کارہائشی عبدالغفور شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکی اہلیہ شگفتہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔ مریدکے پولیس نے متوفیہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر ضرور ی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان ناصرہلاک اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن