• news

فیروز والہ : پولیس کا کریک ڈاﺅن ‘8اشتہاریوں سمیت 26ملزم گرفتار


فیروز والہ (نامہ نگار) صدر شیخوپورہ پولیس نے جرائم پیشہ افراداور اشتہاری ملزموں کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 8اشتہاری ملزموں سمیت 25جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ قبضے سے لوٹا ہوا سامان منشیات ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ متعدد پیشہ افراد نے سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نوازمروت کی ہدایت پر ایس ایچ اوصدر شیخوپورہ عمر شیراز گھمن نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزمان تنویر عرف تیرہ اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا ایس ایچ اوعمر شیراز گھمن کے مطابق پولیس نے قتل کے مقدمات میں مفرور ملوث ملزمان گل زمان، عامر سہیل مراتب علی کو حراست میں لے لیا جب کہ شہریوں کےساتھ مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہونےوالے ڈکےت سجاد عرف منشی کے مفرور ساتھی ڈاکو خرم کو حراست میں لے لیا جس نے متعدد وارداتوں مےںاستعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔ڈاکو نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر منشیات فروخت کرنے والے دس ارکان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کر لی ۔پولیس نے اس ضمن میں فاروق وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ان کےخلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے اور جدیداسلحہ رکھنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر جدید اسلحہ برآمد کرلیا ۔ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او صدر عمرشےراز گھمن اور ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن انسپکٹر غلام عباس گورائےہ اور دیگر عملے کو شاباش دی۔

ای پیپر-دی نیشن