مختلف علاقوں میںپتنگ بازی ‘19منچلے گرفتار‘مقدمات درج ‘حوالات بند
لاہور(نامہ نگار) شہرمیں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام رہی ۔ شہر کے مختلف علاقوںمیں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام نظرآتی ہے۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 19پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیاہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ اس سے کسی معصوم شہری کی جان کا ضیاع نہ ہو سکے۔ اس سے قبل متعد دمعصوم بچے اور بڑے اس قاتل کھیل کی نظر ہو چکے ہیں ۔