• news

 گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات‘چھتوںپر سنائپر تعینات


لاہور(نامہ نگار) لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ اتوار کو گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی ۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹےگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کیئے گئے ۔ اے پلس اور اے کیٹےگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ تمام کیٹےگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈےٹکٹر سے چیکنگ کی گئی۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے ۔ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں، تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماءنہ ہوسکے۔ پولیس افسران گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

ای پیپر-دی نیشن