• news

سانگلہ ہل: بغیر ریٹ لسٹ آویزاں کئے بیف،مٹن،چکن گوشت کی فروخت جاری


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)بیف،مٹن،چکن گوشت والوں نے ایک دن فرضی جالی لگا کر انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، بیف،مٹن،چکن شاپس پر بغیر جالی لگائے گوشت کی فروخت جاری ہے ، انتظامیہ کی طرف سے متعدد بار قصابوں کو جالی لگانے کا سختی سے حکم نامہ جاری ہوا جسے قصابوں نے ہوا میں اڑا دیا، شہریوں کے مطابق کمیٹی بازار،سبزی منڈی،حمید نظامی روڈ،مڑھ بلوچاں روڈ سمیت دیگر گلی محکوں میں کسی نے بھی جالی نہیں لگائی ، گوشت کے اردگرد جالی نہ لگانے سے گوشت پر مکھیاں،گردوغبار پڑ رہا ہے جس سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت و دیگر اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر قصابوں کو چیک کرنا چاہیئے ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی جاتی گوشت کے من پسند ریٹ مقرر ہیں قصاب ایک کلو گوشت کا 900 گرام وزن دیتے ہیں جبکہ ریٹ بھی سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ وصول کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن