• news

 ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے کم وقت میں اساتذہ کے مسائل حل کئے :ریاض احمد تارڑ


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی) چئیرمن متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمرفاروق وڑائچ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع حافظ آباد وزیر احمد آغا نہایت ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں۔جنہوں نے کم وقت میں اساتذہ برادری کے دلوں میں اپنے اخلاق کی وجہ سے اپنی محبت اور عقیدت بڑھا دی۔ امید ہے اساتذہ کی ان سروس پرموشن اور بقایاجات جلد دینے میں خصوصی شفقت کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن