• news

گوجرانوالہ:رمضان بازار نہ لگنے سے شہریوںنے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگنے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا، سیکریٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی ہدایت پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم ہو گئی،گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں پورا رمضان بغیر سبسڈی صارفین کے لئے اوپن مارکیٹ سے گھی و آئل 30 روپے سے 40 روپے فی کلو گرام کم جبکہ ماڈل بازاروں میں چینی کی قیمت کو اوپن مارکیٹ سے کم کر کے سٹالز لگوا دیئے، ماڈل بازاروں میں سہولت کاونٹرز پر خصوصی ریلیف پیکج بھی متعارف کروایا گیا۔ مینجر ماڈل بازار پیپلز کالونی گوجرانوالہ عادل سجاد نے کہا کہ سہولت پیکج پر اشیا خوردونوش کو سرکاری نرخوں سے بھی 12 سے 15 فیصد کم رکھا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ماڈل بازار مہنگائی کے سمندر میں ریلیف کا سایہ ثابت ہو رہے ہے، اوپن مارکیٹ کی نسبت ماڈل بازار میں اشیا کے ریٹ انتہائی کم ہیں۔مینجر نے کہا کہ ماڈل بازار پیپلز کالونی میں سبزی و پھل سہولت سٹالز پر بھی 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف پورا رمضان دیا جائے گا، احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ پنجاب ماڈل بازار عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا.

ای پیپر-دی نیشن