ماضی میں فورسز پر پٹرول بم نہیں پھینکے گئے:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی محمدعارف خان سندھیلہ نے کہاہے کہ ماضی میں سیاستدانوں پر مقدمات بنتے ہیں اور عدالتوںمیں تاریخ پیشیاں بھی بھگتی جاتی رہی ہیں مگر کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ قومی اداروں کی تضحیک کیساتھ ساتھ فورسز پر پٹرول بم پھینکے گئے یہ تمام عوامل کرکے تحریک انصاف نے کیا پیغام دیا ےہ عمران خان انتشاری سیاست کی بجائے قانون کا سامنا کریں کیونکہ قانون سب کے لئے برابر ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمدعارف خان سندھیلہ نے کہاکہ جلسوں اور ریلیوں میں شرکت سے عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن جب انہیں قانون کا سامنا کرنا ہو تو انکی جان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں یہ محض ڈرامہ بازی اور اداروں پر دباﺅ بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔