• news

 مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسہ کامیاب اور تاریخ ساز تھا:افضال حیدر 


 شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاںافضال حیدر کے دفتر میںمینار پاکستان میں ہونیوالے کامیاب ترین جلسہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید ،رانا وحید احمد خاں ، ظفر اقبال انصاری ،سید محمد علی شاہ ،محمد عرفان بھٹی ،میاں شہزاد ارائیں ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنور عمران سعید اور میاں افضال حیدر نے کہاکہ مینار پاکستان پر ہونیوالے کامیاب اور تاریخ ساز جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت کی رکاوٹوں ،کارکنوں کی گرفتاریوں ،مقدمات کے اندراج ،پولیس چھاپوں کے باوجود عوام پرعزم اور پرجوش ہیں اور وہ عمران خان کی قیادت میںملک کو ایک پپٹ حکومت سے نجات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے عمران خان کی شکل میں ملک کے اندر تبدیلی اور انقلاب کا سورج طلوع ہوچکا ہے جسے روکنا امپورٹڈحکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہی ۔

ای پیپر-دی نیشن