سید والا:دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کر نے لگے
سید والا(نامہ نگار)رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی آمد کے ساتھ ہی سید والا میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا۔دوکاندار من مانی قیمتوں پر اشیائے خوردونوش بلا روک ٹوک فروخت کر نے لگے۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کو لوٹ مار کھلی چھٹی۔ بتایا جاتا ہے کہ سید والا ضلع ننکانہ صاحب میں ضروریات زندگی کی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول اور ان کا معیار چیک کرنے کے لیے اس بار ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں کسی بھی پرائس کنٹرول آفیسر کی ڈیوٹی نہ لگنے کی وجہ سے دکاندار مہنگے داموں چیزیں فروخت کرکے صارفین کو دونوں ہاٹھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ دریں اثنا شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور دیگر ارباب اختیار سے فوری گراں فروشی کے سدباب اور جعلی خوردنی اشیائمیں ملوث قانون شکنوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔