• news

 آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو دن میں تارے دکھا ئیں گے: خرم ریاض


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوںایڈووکیٹ قوم ووٹ کی پرچی سے آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو دن میں تارے دکھا ئیں گے قوم کو موجودہ حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا حکمران اپنی مراعات و عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیںجس کی وجہ سے عام آدمی فاقہ کشی و خودکشی پر مجبور ہوکر رہ گیا ہے قوم نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ عمران خان ریڈ لائن ہے عمران خان کو کسی صورت بھی کسی من گھڑت مقدمہ میں گرفتارنہیں ہونے دیا جائیگا عدالتوں سے انصاف انشاءاللہ عمران خان کا مقدر اور پی ڈی ایم کو ہمیشہ کی طرف ذلت،رسوائی اور بدنامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چودھری خرم ریاض کاہلوں نے کہاکہ موجودہ دور کٹھن ترین دور ہے مگر قوم نے عمران خان کیساتھ کھڑے ہوکر 13 سیاسی جماعتوںاورانکے سہولت کاروں کو بتلادیا ہے کہ اب دھونس ،دھاندلی ، نتائج تبدیل کرنے کی روش کو بدل کر قومی فیصلہ کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن