• news

 قصور:خرم عرف خرمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایت پر قصور بھر میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ راجہ جنگ پولیس کی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایکٹو ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی،سرغنہ ساتھی گرفتارجبکہ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے دبوچ لیا۔ڈی پی او قصور کی شاباش۔ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایت پر قصور بھر میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ راجہ جنگ پولیس کی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایکٹو ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب،راہزنی، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث خرم عرف خرمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے، 2 موٹر سائیکل، 5 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر رائیونڈ روڈ پر وارداتیں کرتے اور مزاحمت پر فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن