حلقہ پی پی 135 کو ترقی یافتہ دیکھنا میراخواب ہے: یوسف کاظمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سیاسی وسماجی رہنما وحلقہ پی پی 135 کے امیدواروسابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈ ی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر سید یوسف کاظمی نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 135 کو ترقی یافتہ دیکھنا میراخواب ہے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے سیاسی میدان میں آیا ہوں تعلیم کو عام کرنے کیلئے سکولوںکی اپ گریڈیشن ، نوجوان نسل کو تندرست وتوانا بنانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے علاوہ دیہاتوں کو ماڈل ویلجز بنانے کیلئے رابطہ سڑکیں ، اور گلیوں ،محلوں کو پی سی سی کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیںگے جدید دور میں حلقہ کے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ خدمت کے جذبہ سے سرشار لوگوں پر اعتماد کریں اور ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کے عمل کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف دیہاتوں میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔