• news

 آٹا کی ترسیل پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے اقدامات قابل تحسین:ملک یوسف


 شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) چیئرمین متین فلور ملز ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ آٹا کی ترسیل نہایت سہل بنانے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور ڈی ایف سی حسنات گجر کے اقدامات سراہئے جانے لائق ہیں جنہوں نے مربوط لائحہ عمل مرتب کرکے رمضان المبارک میں شہریوں کو آٹا کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور ریلیف دیاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو متین فلور ملز ملک ندیم یوسف ڈالو، ملک عابد یوسف اور ملک حمزہ ندیم بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن