عوام کا جنون کو طاقت سے روکا نہیں جا سکتا: اسلم بلوچ
شیخوپور ہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماءالحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور وفاقی حکومت کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں چھاپوں کے باوجود عوام کا سمندر عمران خان کے جلسہ میں پہنچ گیا عوام کا جنون کو طاقت سے روکا نہیں جا سکتا عوام نے خوف کے تمام بتوں کو توڑ دیا ہے اب پاکستان میں نیا سیاسی معاشی کلچر چلے گا مافیاز کی حکومتیں دم توڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے اجلاس اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہاکہ مینار پاکستان میں جاتی عمرہ کی سیاست کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے باپ لندن میں اور بیٹی پاکستان میں جھوٹ کے انبار لگا رہی ہے۔