امت کے زوال سے نکلنے کا واحد حل شریعت پر چلنے میں ہے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ امت کے زوال سے نکلنے کا واحد حل شریعت پر چلنے میں ہے،اکابرین اہلسنت نے عقیدہ ختم نبوت کا پرچم بلند رکھا،صحابہ کرام نے تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔