بھارتی کرکٹ بورڈ کی غنڈہ گردی، بنگلہ دیش‘ سری لنکا کو دھمکی دےدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ کےلئے کھلاڑی ریلیز نہ کرنے پر بنگلا دیش اور سری لنکا کو دھمکی دے دی۔بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ دونوں بورڈز آئی پی ایل کیلئے اپنے اپنے کھلاڑی ریلیز کریں ،اگر دونوں ممالک نے کھلاڑی نہیں بھیجے تو پابندی لگادیں گے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے درمیان دونوں ممالک کی الگ الگ سیریز ہیں۔سری لنکا اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور وہاں کیویز کےخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس کے بعد سری لنکا کی آئیرلینڈ کےخلاف سیریز شیڈول ہے۔ بنگلہ دیش کی بھی مئی میں آئیرلینڈ کےخلاف سیریز شیڈول ہے۔