• news

 10 لاکھ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا ڈیٹا مکمل‘محکمہ سپورٹس پنجاب کی رپورٹ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ سپورٹس پنجاب نے گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب نے گزشتہ تین ماہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول، انٹر کالجز گیمز اور جشن بہاراں سپورٹس سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،ای روزگار پروگرام فیز 2 کےلئے کانسپٹ تیار کرلیا گیا۔ رمضان المبارک کی مناسبت سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں نجی شعبے کے تعاون سے افطار دسترخوان کا انعقاد کیا گیا ہے، پنجاب فٹبال سٹیڈیم کی تزین آرائش کا کام بھی جاری ہے اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس کا سول ورک مکمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔ صوبہ بھر میں 10 لاکھ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے، گزشتہ تین ماہ میں صوبہ بھر کی ای لائبریریز میں ہزاروں ممبرز مستفید ہوئے ہیں ،کھلاڑیوں کےلئے انڈونمنٹ فنڈ کا اجراءکا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔محکمہ سپورٹس کے افسران کو گراو¿نڈز کی تزین و آرائش کےلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن