عمران رویہ نہیں بدلیں گے تو ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا : رانا ثنا
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر عمران خان اپنا رویہ نہیں بدلیں گے اور معاملات کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اس سے وہ واپس نہیں ہوں گے تو پھر ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے کیس میں فل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے۔ہمیں کہا جاتا ہے میں آ رہا ہوں، چھوڑوں گا نہیں، تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، جب عمران خان کی سیاست یہی ہے تو پھر کیا ہم چھوڑ کر بھاگ جائیں؟ جب وہ کہیں گے کہ ہم نہیں رہیں گے تو پھر ہم کوشش کریں گے کہ یہ نہ رہیں۔ ان کی دھمکیاں کب تک کوئی برداشت کرے گا آخرکار جواب ملے گا۔یہ حکومت میں تھے تو کہتے اختیار ہو تو 500 افراد کو پھانسی لگا دوں۔
رانا ثناء