• news

انٹر بنک ڈالر 38 پیسے مہنگا سونا 1100 روپے تولہ سستا 


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بنک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 283.58 روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا بھاو¿ 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 944 کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار 794 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاﺅ 28 ڈالر کم ہو کر 1950 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
ڈالر، سونا

ای پیپر-دی نیشن