سعودیہ، ایرانی وزرائے خارجہ کا دوسرا ٹیلفونک رابطہ، ماہ صیام میں ملاقات پر اتفاق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان میں ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کے دوان دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزرائے خارجہ نے چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر بات چیت کی۔ ملاقات کا امکان اپریل میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔