• news

خیبر پی کے میں بھی انتخابات 8 اکتوبر کو ہونگے : الیکشن کمشن 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پی کے اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہونگے۔ گورنر خیبر پی کے حاجی غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر کے 8 اکتوبرکی تاریخ دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن