• news

آئی ایم ایف نے سستا پٹرول سکیم مسترد کردی ، نظر ثانی پلان بنانے ، غربا کو سبسڈی دینے پر زور 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی این پی) عالمی مالیاتی ادارے نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پٹرول کی سکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ اس سکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟۔ سکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟۔ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔ جبکہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مو¿ثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن