• news

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس تعینات


پشاور (نیٹ نیوز) جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل سے پشاور ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس تعینات ہوں گی۔ 30 مارچ کو چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس روح الامین ایک دن کے لئے قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ 31 مارچ کو جسٹس روح الامین کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گی۔ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس ہوں گی۔ صدر مملکت نے جسٹس روح الامین کی ایک دن اور جسٹس مسرت ہلالی کو مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائم مقام چیف جسٹس تعینات کیا ہے۔
جسٹس مسرت

ای پیپر-دی نیشن