• news

سکاٹش نومنتخب فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے حلف اٹھا لیا‘ سرکاری رہائشگاہ پر افطار‘ نماز پڑھائی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے نومنتخب پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خاندان کے ہمراہ فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ بیوٹ ہاو¿س ایڈنبرا پہنچ گئے۔ فیملی کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھائی۔ حمزہ یوسف کو برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی۔ حمزہ یوسف نے کہا برطانوی وزیراعظم سے فون پر گفتگو تعمیری تھی، برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ سکاٹ لینڈ کے عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا لندن کو احترام کرنا چاہئے۔ برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کی حکومتوں کو پالیسی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن