عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور
اسلام آ باد (آئی این پی) وزیراعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفی منظور کرلیا۔ عرفان قادر نے آج الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرنے کیلئے استعفی دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ عرفان قادر کا استعفی منظور کرلیا۔ عرفان قادر نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی کیلئے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کو گزشتہ سال معاون خصوصی تعینات کیا تھا، وہ ن لیگ کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔
عرفان قادر استعفیٰ