• news

پرتگال کے اسماعیلی مرکز میں دو خواتین کو قتل کرنے والا افغان ہسپتال داخل

لزبن (این این آئی )پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ ایک افغانی تارک وطن نے گذشتہ روز پرتگالی دارالحکومت لزبن کے اسماعیلی سنٹر پر ایک بڑے چاقو سے حملہ کیا اور دو خواتین کو ہلاک کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک 40 سالہ اسماعیلی رنڈوہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔ حملے کے بعد وہ ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کی گولی سے اس کی ران زخمی ہے جس کا اعلاج کیا جا رہا ہے۔ پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے اس واقعے کو انفرادی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا اس کی وضاحت کرنا ابھی قبل از وقت ہے، لیکن یہ ایک جرم ہے۔مقامی حکام نے حملہ آور کے بارے میں کوئی اور معلومات جاری نہیں کیں اور نہ ہی اس کی تصویر شائع کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن