ایکواڈور میں دو نئے گوشت خور پودے دریافت
ایکواڈور (نیٹ نیوز) بین الاقوامی ماہرین نے پچر پلانٹ کی طرح دو نئے پودے دریافت کیے ہیں جو کیڑے مکوڑوں کو لبھا کر انہیں نوالہ بناتے ہیں۔ اس طرح گوشت خور پودوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔ ایکواڈور، جرمنی اور امریکی ماہرین نے مشترکہ طورپر دو نئے پودے دریافت کیے ہیں جن کے کنارے پر چھوٹی مکھیاں اور حشرات چپک کر اندر چلے جاتے ہیں اور وہ انہیں نوالہ بنا لیتے ہیں۔